بائیڈن نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

   

تل ابیب: امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی۔غیر ملکی میڈیا کیمطابق صدر جوبائیڈن کی تل ابیب ا?مد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اوراس موقع پر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کوگلے بھی لگایا۔بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں امریکی صدر نے اسرائیل کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اس کے دفاع کے لیے سب کچھ فراہم کرے گا۔جوبائیڈن نے کہا کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 31 امریکی شہری بھی مارے جاچکے ہیں۔