بائیڈن نے قطر کو بڑا نان ناٹو اتحادی قرار دیا

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نام بھیجے گئے ایک میمورنڈم میں قطر کو امریکہ کا ایک میجر نان ناٹو اتحادی قرار دیا ہے ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے ، امریکی آئین اورقوانین کے مطابق صدر کے طورپر عطا کردہ اختیارات اور 1961 کے فارن اسسٹنس ایکٹ کی دفعہ 517 کے تحت میں ایکٹ اور آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے مقاصد کیلئے قطرکوامریکہ کے اہم غیر ناٹو اتحادی کے طورپر نامزدکرتاہوں۔