بائیڈن نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑدیا

   

Ferty9 Clinic

نیلسن میڈیا ریسرچ میں غیر متوقع نتیجہ ۔ 22 اکٹوبر کو مباحثہ
ٹی وی ویور شپ ریٹنگ
واشنگٹن: امریکہ میں صدر کے عہدے کے امیدوار جو بائیڈن نے ٹیلی ویڑن ویورشپ ریٹنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔نیلسن میڈیا ریسرچ کے جمعہ کے ڈیٹا کے مطابق مسٹر بائیڈن کو جمعرات کی رات اے بی سی پر ایک کروڑ 41 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور وہ اس ریٹنگ میں ٹرمپ سے آگے نکل گئے۔اے بی سی چینل پر مسٹر بائیڈن کو دیکھے جانے والے شائقین کی تعداد این بی سی اور اس سے جڑے دو کیبل چینلوں – ایم ایس این بی سی اور سی این بی سی پر مسٹر ٹرمپ کو دیکھے جانے والے لوگوں سے زیادہ رہی۔مسٹر ٹرمپ کا پروگرام این بی سی اور اس سے جڑے کیبل چینل ایم ایس این بی سی اور سی این بی سی پر نشر کیا گیا تھا اور اس پروگرام کو کل ملاکر ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹی وی صنعت میں کسی نے بھی اس نتیجے کی امید نہیں کی تھی۔ پروگرام نشر ہونے سے پہلے سبھی یہ امید کررہے تھے کہ نیلسن ریٹنگ میں ٹرمپ آگے رہیں گے۔ بائیڈن کا پروگرام صرف اے بی سی چینل پر نشر ہوا تھا جبکہ صدر کا پروگرام این بی سی اور اس سے جڑے دو دیگر کیبل چینلوں پر بھی نشر ہوا تھا۔اس بار کے صدارتی انتخابات کا آخری مباحثہ 22 اکتوبر کو امریکہ کے ٹینیسی ریاست کے نیشویلے میں طے ہے۔