گلاسگو: امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدام پرعالمی قائدین سے معذرت خواہی کی اور کہاکہ امریکہ پیرس معاہدے سے دستبرداری کے باعث کچھ پیچھے رہ گیا۔ گلاسگو میں جاری موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ انتظامیہ کے پیرس معاہدے سے باہر نکلنے پرمعافی مانگتا ہوں کیونکہ امریکہ پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کے باعث کچھ پیچھے رہ گیا۔
