وزیراعظم نتن یاہو کا حوصلہ بڑھایا اسرائیل نے غزہ کے ہاسپٹل پر راکٹ حملے میں فلسطینیوں کی شہادتوں سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے سانحے کا ذمہ دار مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کو ٹھہرا دیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ہاسپٹل پر حملہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہاسپٹل میں لگنے والے راکٹس اسلامی جہاد نے داغے تھے جو غلطی سے ہاسپٹل پر لگے۔وہیں امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے غزہ کے ہاسپٹل پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کی تل ابیب آمد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اوراس موقع پر جوبائیڈن نے نتن یاہو کوگلے بھی لگایا۔بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں امریکی صدر نے اسرائیل کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اس کے دفاع کیلئے سب کچھ فراہم کرے گا۔ امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے ہاسپٹل پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی اور کہا کہ غزہ کے ہاسپٹل پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ غزہ کے ہاسپٹل پر حملہ سے پی ایم مودی’مغموم‘ نئی دہلی: پی ایم مودی نے غزہ کے ہاسپٹل پر حملے کو غلط قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات میں معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔پی ایم نریندر مودی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں غزہ کے ہاسپٹل پر حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ انہیں غزہ کے الاحلی ہسپتال میں لوگوں کی المناک موت پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔پی ایم نریندر مودی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔7 اکٹوبر کو مودی نے اسرائیل کی مکمل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔