واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مباحثہ کیلئے تیار ہوگئے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالہ سے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔