بائیڈن کا عراق کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

   

واشنگٹن :وائٹ ہاوس نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ اور عراق اپریل میں اسٹریٹیجک مذاکرات بحال کرنے والے ہیں، جس کا مقصد عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ کے زیر اہتمام یہ پہلی میٹنگ ہو گی۔ دونوں ممالک عراق میں اس وقت موجود ڈھائی ہزار امریکی فورسز کی واپسی کے طریقہ کار پر بات چیت کرنے پر رضا مند ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ ان مذاکرات سے یہ بات مزید واضح ہوجائے گی کہ اتحادی افواج کی عراق میں موجودگی کا واحد مقصد عراقی فوج کو تربیت دینا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ داعش دوبارہ خود کو منظم نہ کر پائے۔