واشنگٹن : امریکہ کے دورہ پر موجود ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے گاندھی کے فلسفہ پر لیکچر دے دیا۔ ہندوستانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم ہندنریندر مودی کی امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے والے نریندری مودی کو امریکی صدر نے عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا۔جوبائیڈن نے نریندری مودی کو گاندھی جی کافلسفہ پڑھا دیا اور کہا کہ گاندھی جینے عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغامدیا تھا۔