بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا امدادی بل منظور

   

واشنگٹن : امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹس کی پیش کردہ بجٹ قرار داد کو منظور کر لیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا وائرس امدادی بل بھی شامل ہے۔بجٹ قرارداد پر نائب صدر کاملا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا۔ ڈیموکریٹس اب اس بل کو امریکی ایوان ِ نمائندگان میں منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ پندرہ گھنٹے کی طویل بحث اور متعدد ترامیم پر ووٹنگ کے بعد بھی قرار داد سینیٹ میں جماعتی بنیادوں پر 50 کے مقابلے میں 50 ووٹ سے برابر تھی، جس پر نائب صدر کاملا ہیرس کے ٹائی بریکر ووٹ سے بل قلیل حمایت کے ساتھ منظور ہوا۔