لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی صدر منتخب جوبائیڈن کو ان کی کامیابی پر پھر ایک بار مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کے متمنی ہیں۔ جانسن نے بائیڈن کو اقوام متحدہ کی تبدیلی آب و ہوا کانفرنس (سی او پی 26) میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی جو آئندہ سال گلاسگو میں مقرر ہے۔