واشنگٹن : امریکہ کے محکمہ انصاف نے شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ڈیوڈ کائل ریویس کیخلاف مقدمہ شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ اس 27سالہ شخص کو جمعرات کو ایک وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہیکہ امریکہ میں صدر کو دھمکی دینے کے جرم کی سزا پانچ برس قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ہے۔ اس ملزم کو گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں متعدد مرتبہ فون کر کے صدر بائیڈن اور دیگر عہدیداروں کو دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔