بیروت: لبنان کے مختلف علاقوں خاص طور پر جنوب، وادی بقاع اور بیروت کے جنوبی مضافات میں پرتشدد حملے جاری ہیں۔ دوسری طرف امریکی ثالث آموس ہاکسٹین آج پیر کو لبنان کے دارالحکومت لبنان پہنچے ہیں تاکہ حکام سے بات چیت کرنے کی کوشش کی جا سکے اور تنازعیکا سفارتی حل تلاش کرکے جنگ بندی کی راہ ہموارکی جا سکے۔باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان میں سفارتی حل کے لیے اپنی شرائط امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں۔اسرائیلی دستاویز میں شامل ان شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کو لبنان کی فضائی حدود میں کام کرنے کی آزادی حاصل ہوگی۔ایکسیس ویب سائٹ کی پیر کو شائع کردہ رپورٹ کے مطابق تل ابیب نے یہ بھی شرط رکھی کہ اس کی افواج کو جنوبی لبنان میں نقل وحرکت کی آزادی ہوگی تاکہ حزب اللہ کو اپنا فوجی ڈھانچہ تعمیر نہیں کرنے سے روکا جا سکے۔اس کے علاوہ ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے پر زور دے رہا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقوں میں 8000 فوجی تعینات کرنا چاہتا ہے۔تاہم امریکی عہدیدار نے لبنانی فریق کے ان شرائط کے معاہدے کو مسترد کردیا۔