بائیڈن کو ٹرمپ پر نقدی میں برتری

   

واشنگٹن : ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اپنے بینک کھاتے میں زائد از 177 ملین ڈالر رقم کی موجودگی کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف نقدی کے معاملے میں نمایاں برتری کے حامل ہیں۔ فیڈرل الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کے صدارتی انتخاب سے محض 12 روز قبل یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق صدر کے پاس اس ماہ کیلئے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بینک میں 63.1 ملین ڈالر کی نقدی ہے۔