واشنگٹن۔امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اب انتخابی مہم کیلئے کوئی ریلی نہیں کریں گے ۔ یہ اعلان بائیڈن نے منگل کے روز ڈیلاویر ریاست میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔