واشنگٹن ۔ ایک 30 سالہ ہندوستانی امریکی نوجوان نے ہندوستانی امریکیوں اور ایشیائی امریکی برادری کی جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں حصہ داری اور شراکت میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 30 سالہ نوجوان امیت جانی نے جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے نیشنل ایشین امریکن اور پیسیفک ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور ان برادریوں تک جو بائیڈن کی رسائی میں سرگرم رول ادا کیا ہے ۔ وہ ہندوستانی اور ایشیائی برادری سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کی تیاری میں بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ یہ برادری وسیع کہلاتی ہے اور اس تک رسائی حاصل کرنا اور اس کی تائید حاصل کرنا آسان کام نہیں ہوتا ۔ امیت جانی نے ان کے پرائمری سیزن کے اوائل ہی میں بائیڈن کی انتخابی مہم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ گذرتے وقتوں کے ساتھ انہوں نے بائیڈن کیلئے تائید حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور انہوں نے بائیڈن کے انتخابی مواد کے ایشیائی زبانوں میں ترجمے اور ان کی اشاعت اور تشہیر وغیرہ میںاہم رول ادا کیا تھا ۔ اس کیلئے انہوں نے کچھ گروپس بھی بنائے تھے ۔