بائیڈن کی آکس کے مجوزہ سودے کو منظوری

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے بحری نیوکلیئرآلات سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لیے امریکہ آسٹریلیا اور برطانیہ (آکس) کے درمیان ایک مجوزہ معاہدے کو منظوری دے دی ہے ۔وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں بائیڈن نے کہا‘‘میں نے 15 نومبر 2021 کو بھیجی گئی آپ کی یادداشت میں مذکور نکات کا جائزہ لیا ہے اور ان سے اتفاق کیا ہے ، جس میں امریکی حکومت، آسٹریلوی حکومت، برطانیہ کی حکومت اور شمالی آئرلینڈ بحری جوہری آلات کے بارے میں معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مجوزہ معاہدے کی منظوری کی سفارش کی ہے ۔ میں اس معاہدے کی منظوری دیتا ہوں۔