بائیڈن کی اپیل، ’’افغان ہم آہنگی‘‘ بِل کی منظوری دی جائے

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائڈن نے افغانستان سے انخلاء کی سالانہ یاد کے موقع پر کانگریس سے اپیل کی ہے کہ امریکہ میں پناہ گزین افغانیوں کے لئے رہائشی پرمنٹ پر مبنی ”افغان ہم آہنگی” قانونی بِل کی منظوری دی جائے۔بائڈن نے افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلاء کے دوسرے سال کی مناسبت سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں پناہ لینے والے افغانیوں نے انخلاء کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔ میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ جیسے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا تھا اسی طرح ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ میں اس حوالے سے کانگریس سے اپیل کرتا ہوں کہ ”افغان ہم آہنگی” قانونی بِل کی منظوری دی جائے تاکہ افغانیوں کو امریکہ میں رہائشی پرمنٹ دیا جا سکے۔واضح رہے کہ مذکورہ بل، 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران ملک سے نکالے گئے، افغانیوں کو امریکہ میں رہائشی پرمنٹ دینے پر مبنی ہے۔