بائیڈن کی اہلیہ کا اسرائیل کی حمایت میں اجلاس میں شرکت سے انکار

   

واشنگٹن: غزہ کی جنگ کا تنازعہ کانگریس اور وائٹ ہاؤس کی گلیوں سے نکل کر امریکی صدر جو بائیڈن کے کمرے تک جا پہنچا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر سے ایک مضبوط آواز غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خاتمے پر زور دے رہی ہے اور یہ آواز امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کی ہے۔ اخبار کے مطابق جل نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر بائیڈن کے مہمانوں میں سے ایک کو مطلع کیا کہ انہوں نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔