واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد علی نے فون پر گفتگو کے دوران ایتھوپیا میں جاری بحران اور اس کے خطے پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے شہریوں کی ہلاکتوں اور پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔ نومبر 2020 میں شروع ہونے والے تنازعہ میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت کے تیگرائی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے ساتھ جاری تنازعہ میں ہزاروں افراد ہلاک اور کئی لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔
آبی احمد کے اقتدار میں آنے سے قبل ایتھوپیا تیس سالوں تک تیگرائی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے کنٹرول میں تھا۔