بائیڈن کی ایک اور غلطی: مرکل کی بجائے کوہل کا نام لیتے رہے

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتہ میں دوسری بار ایک اور یورپی رہنما اور ان کے متوفی پیشرو کے درمیان الجھ گئے۔ انہوں نے ایک انتخابی تقریب کے دوران کہا کہ ان کی ملاقات انجیلا مرکل کی بجائے جرمن چانسلر ہیلمٹ کوہل سے ہوئی جو 2017 میں انتقال کر گئے تھے۔81 سالہ بائیڈن نے اس سے قبل ایک غلطی مین کہا تھا کہ انہوں نے موجودہ صدر ایمانوئل میکرون کے بجائے فرانس کے آنجہانی صدر فرانسوا مٹرینڈ سے بات کی، جبکہ وہ جی 7 سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کر رہے تھے جو جون 2021 میں ہوا تھا۔