بائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کیحمایت میں نعرہ بازی

   

نیویارک: امریکہ کے صدر بائیڈن کی جنوبی کیرولینا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا دیے۔جو بائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر بعض شرکا کھڑے ہو گئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے جس پر جو بائیڈن نے مجمعے کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں۔انہوں نے شرکا سے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بلآخر فوج واپس بلائی جائے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے، سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔