بائیڈن کی جاپانی وزیر اعظم سے سیکورٹی پر گفتگو

   

ٹوکیو : امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم کے درمیان آن لائن گفتگو میں سیکورٹی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات اور اقتصادی معاملات پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ کشیدا کے جاپان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی پہلی اہم بات چیت ہے۔ کشیدا نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ آزاد اور کھلے ہندبحرالکاہل ، چین اور شمالی کوریا کے تنازع اور یوکرائن کے مسئلے پر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔