واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے کہا ہیکہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔
چین میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
بیجنگ: چین میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چائنا اسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے حوالہ سے بتایا گیا کہ بجلی والی گاڑیوں کی فروخت میں 2019 سے 10.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے 2020 میں 13.7 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔