واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوارہ کملا ہیرس کو عجیب و غریب شخصیت اور کمیونسٹ ذہنیت کی حامل لیڈر قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نومبر کے انتخابات جیت جاتے ہیں تو ایک ماہ میں صدر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیں گی۔ ٹرمپ نے کہاکہ یہ عجیب و غریب لیڈر مائیک پینس کے ساتھ اسٹیج پر تھی، جنھوں نے گزشتہ شب اُن کو سیاسی مباحثے میں بُری طرح ناکام کیا۔ امریکی صدر نے ایک نیوز چیانل کو فون پر بتایا کہ چہارشنبہ کو منعقدہ نائب صدارتی مباحثہ کے دوران کملا ہیرس نے صرف جھوٹ پر اکتفا کیا۔بائیڈن نے ٹرمپ کے ریمارکس پر جوابی تنقید کی ہے۔
