بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرنے تیار نہیں:پوٹن

,

   

ماسکو : صدر روس ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ وہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ ہم امریکیوں کا اعتماد حاصل کرنے والے کسی بھی لیڈر کے ساتھ کام کریں گے لیکن یہ اعتماد صرف ایسے امیدوار کو دیا جاسکتا ہے جس کی کامیابی کو حریف پارٹی بھی تسلیم کرے یا نتائج کو قانونی طریقہ سے جائز قرار دیا جائے ۔ واضح رہے کہ امریکی انتخاب کو ریپلکن لیڈر ڈونالڈ ٹرمپ نے قبول نہیں کیا ہے ۔ وہ اب بھی ان نتائج کو چیالنج کرنا چاہتے ہیں ۔