تہران : ایران کے پہلے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران کو توقع ہے کہ جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں میں تبدیلیاں دیکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دور حکمرانی کے دوران عالمی پالیسی میں کئی خطرناک اقدامات کئے گئے ۔ ٹرمپ اور ان کی ناعاقبت اندیش ٹیم کا اب خاتمہ ہوچکا ہے ۔ایران کے نائب صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی عوام اپنی جگہ بہادری کے ساتھ متحد ہوکر اُس وقت تک ڈٹے رہیں گے تاوقتیکہ بزدلوں کا صفایا ہوجائے ۔