یروشلم ۔ فلسطینی قائد محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں خطے کے تازہ ترین حالات پر بات چیت کی ہے۔ دونوں قائدین کے مابین یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب آئندہ کچھ دنوں میں امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس گفتگو میں اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واشنگٹن نے ان دونوں قائدین کے اس رابطے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔