بائیڈن کے کتے نے خفیہ سروس ایجنٹ کو دوبارہ کاٹا

   

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے ‘کماندڑ’ نے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے( بی بی سی) کے مطابق جو بائیڈن کے 2 سالہ کتے کا نام ‘کمانڈر’ ہے جس کا تعلق جرمن شیفرہڈ نسل سے ہے جو وائٹ ہاؤس کے خفیہ سروس ایجنٹ کو اکثر کاٹ لیتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ ‘کمانڈر’ کے کاٹنے کا حال ہی میں واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جس نے خفیہ سروس ایجنٹ کو زخمی کیا ہے جس کا علاج وائٹ ہاؤس میں ہی کیا گیا۔’کمانڈر’ کے وائٹ ہاؤس کے ملازموں کو کاٹنے کا یہ 11واں واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل کمانڈر کے کاٹنے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ ‘کمانڈر’ کے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کا دباؤ ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔