بائیڈن کے کوویڈویکسین مینڈیٹ پرپابندی برقرار

   

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا انفیکشن کے تئیں سخت رویہ اختیارکرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جن کمپنیوں میں 100 یا اس سے زیادہ ملازم ہوں گے ، وہاں ہفتہ وار ٹیسٹنگ اورویکسین ضروری ہوگا۔ امریکی صدر کے اس حکم نامے پر اپیلی کورٹ نے اپنے حکم امتناعی کو برقرار رکھا۔ نیو اورلینز میں پانچویں سرکٹ کیلئے امریکی اپیل کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی انتظامیہ کو4 جنوری سے موثر ہونے والے اس مینڈیٹ کونافذ کرنے پر روک لگادی ہے ۔