ممبئی : 10 دسمبر (ایجنسیز) مہاراشٹرا کے شولاپور۔دھولے ہائی وے پر چلتی ہوئی بس سے بائیکرس کی ایک گینگ کو سوٹ کیسز چرانے والی ویڈیو اکٹوبر 2025ء میں وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک چور بس پر چڑھ رہا ہے اور لگیج کمپارٹمنٹ کو کھول رہا ہے اور اس کے بعد اس نے وہاں موجود سوٹ کیسزکو اٹھاکر سڑک پر بھینکنا شروع کیا تاکہ سڑک پر موجود اس کے دیگر ساتھی جلدی جلدی انہیں جمع کرسکیں۔ بس کے لگیج کمپارٹمنٹ میں موجود 17 کے منجملہ 10 سوٹ کیسز گینگ نے چرالئے۔