شمس آباد۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 9 بائیکس کو ضبط کرلیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے انسپکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ 29 سالہ پنٹوا کمار ساکن کواگوڑہ شمس آباد منڈل بے روزگاری سے تنگ آکر اس نے کم وقت میں زیادہ رقم کمانے کا منصوبہ بنایا اور شمس آباد میں ہوٹلس اور مکانات کے سامنے پارک بائیکس کا سرقہ کرتے ہوئے وہ اپنے کھیت میں چھپایا کرتا تھا۔ متاثرین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے پنٹوا کمار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپئے مالیتی 9 بائیکس کو ضبط کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر کرشنا گوڑ موجود تھے۔