بنگلورو ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) 10اپریل آدھی رات کے بعد بائیک اور موبائیل فون ایک ساتھ استعمال کرنے والے محمد تنویر اور اُس کے دوست دانش نے تنویر کے والد کیلئے دوائیں خریدنے گاڑی روکی تھی جب کہ پولیس ملازمین نے بے رحمی سے انہیں زدوکوب کیا جس سے تنویر کی حالت تشویشناک ہوگئی اور بامبے کلینک کے ڈاکٹروں نے اس کے گردے تباہ ہوجانے کی اطلاع دی ہے ۔ زدوکوب کرنے والے پولیس ملازمین کانسٹبلس ایپا اور ایس آئی سنتوش تھے ۔ اے سی پی سیمنت کمار سنگھ نے کہا کہ دونوں پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے ۔ تاہم تنویر کی حالت دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ 24جنوری کو بھی ایک شخص کو زدوکوب کیا گیا تھا جو وکٹوریہ ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔
