بائیک خریدنے پر 2 معیاری ہیلمٹ دینا ضروری

   

شوروم کی جانب سے انکار کرنے پر پولیس سے شکایت کریں
حیدرآباد 30 اگسٹ (سیاست نیوز) سائبرآباد ٹریفک پولیس نے نئے ٹو وہیلر (بائیکس) خریدنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ جس شوروم سے بائیک خریدیں اُس کے انتظامیہ سے بلا جھجک دو ہیلمٹس طلب کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے ہیلمٹس دینے سے انکار پر پولیس سے شکایت کریں۔ سنٹرل موٹر وہیکل رولس 1989 کے تحت 138(4) ایف کے مطابق گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ گاڑیاں خریدنے والوں کو نئی گاڑی کے ساتھ دو معیاری ہیلمٹس فراہم کرنا لازمی ہے۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گاڑی خریدنے والوں کو دی جانے والی ہیلمٹس بیورو آف انڈین اسٹانڈرڈس کے قواعد کے مطابق ہونی چاہئے۔ ہیلمٹس نہ دینے کی صورت میں صارفین فورم، آر ٹی او اور پولیس کو فوری اس کی شکایت کریں۔ N