بائیک سوار کھمبے سے ٹکرانے پر ہلاک

   

شمس آباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موقع پر بڑا گولکنڈہ میں بائیک سوار نے برقی کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل یادیا 40 سالہ ڈرائیور ساکن چھوٹا گولکنڈہ جو بائیک پر ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ بڑا گولکنڈہ کے قریب آو آر آر ایگزٹ گیٹ کے قریب برقی کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور سرپر گہری چوٹ آنے کی وجہ سے وہ وہیں ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔