واشنگٹن:بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک حکمنامہ پر دستخط کیے ہیں جس سے بائیں بازو کی تحریک سے وابستہ ممبروں کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تحریک عوامی نظم و نسق کے لئے خطرہ ہے ۔ مذکورہ تحریکی تنظیم کے ذریعہ ہونے والے تشدد جیسے پولیس پر پروجیکٹر اور آگ لگانے والے آلات سے حملہ کرنا، گاڑیاں جلانا اور مقامی کرفیو کی مخالفت اور پولس سے پرتشدد طورپر پیش آنا، خطرناک ہے ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کی جانب سے بے قابو اور پُرتشدد احتجاج شہریوں کے پر امن احتجاج کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے “یہ پُر تشدد کاروائیاں پُر امن مظاہرین کے حقوق کو مجروح کرتی ہیں”۔