بائیں بازو محاذ کا ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان

   

اگرتلہ: تریپورہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس اور ترنمول کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بائیں بازو محاذ نے پیر کو چار اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پیر کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ بائیں محاذ کے صدر نارائن کر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی پی آئی (ایم) کے امیدوار تین سیٹوں پر مقابلہ کریں گے جبکہ ایک سیٹ فرنٹ کے اتحادی آل انڈیا فارورڈ بلاک کو دی گئی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کی سینئر خاتون لیڈر کرشنا مجومدار اہم 6 اگرتلہ حلقہ سے الیکشن لڑیں گی، جہاں سے بی جے پی کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدیپ رائے برمن کے الیکشن لڑنے کی امید ہے ۔ فارورڈ بلاک لیڈر رگھوناتھ سرکار کو 8-باردووالی (شہر) سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا، جہاں کانگریس کے تجربہ کار اور سابق بی جے پی ایم ایل اے آشیش کمار ساہا کانگریس امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے والے ہیں۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا بھی مبینہ طور پر اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔