نئی دہلی۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک میگز ین کے سروے پر تیار کی گئی ملک کے 50 بااثر ہندوستانی۔2020ء کی فہرست میں افکو کے منیجنگ ڈائرکٹر یو ایس استھی کو کوآپریٹریو کے شعبہ میں سب سے بہتر کام کرنے والے ہندوستانی کے طورپر شامل کیا گیا ہے ۔افکو کی ریلیز کے مطابق اوستھی کسانوں کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ ’’فیم انڈیا‘‘ میگزین کی 50 بااثرلوگوں کی فہرست میں سیاستداں، صنعت کار، اداکار، صحافی اور افسرشامل ہیں۔