بااخلاق رہو… ڈسکاؤنٹ حاصل کرو

   

حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) عام طور پر ہوٹلوں اور دیگر فوڈ سنٹرس پر گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے مکمل بل کے اعتبار سے ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے لیکن حیدرآباد کے خواجہ گوڑہ میں ایک ایسی ہوٹل بھی ہے جہاں ڈسکاؤنٹ بل کی بنیاد پر نہیں بلکہ گاہک کے اخلاق کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ دکھشن 5 نامی اس ریسٹورنٹ میں اگر آپ ویٹر سے بااخلاق طریقہ سے آرڈر بک کرائیں تو آپ کا فائدہ رہے گا۔ آپ جتنا باادب اور بااخلاق انداز میں مخاطب کریں گے اتنا زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ اس ہوٹل نے منفرد ڈسکاؤنٹ اسکیم کے ذریعہ اپنی شناخت بنالی ہے۔ ہوٹل کے مینو کارڈ کے مطابق ویجیٹیرین تھالی کی قیمت کے اعتبار سے اگر ویٹر آپ کے ٹیبل پر آئے اور اسے ’’ ایک تھالی ‘‘ کہہ کر آرڈر دیا جائے تو کوئی ڈسکاؤنٹ نہیں ملے گا۔ اگر آپ ’’ ایک ویجیٹیرین تھالی پلیز ‘‘ کہیں تو بل پر 10 روپئے ڈسکاؤنٹ ملے گا اور اگر کوئی’’ گڈ آفٹر نون ! ایک ویج تھالی پلیز ‘‘ کہتے ہوئے آرڈرکرے تو 15 روپئے ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ ہوٹل میں تھالی کی قیمت 165 روپئے ہے اور بااخلاق طریقہ سے آرڈر کرتے ہوئے 135 روپئے میں تھالی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ر