امیت شاہ کو فوری معطل کرنے مرکزی حکومت سے اپیل ، ظہیرآباد میں آئین تحفظ ریالی
ظہیرآباد ۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد میں آئین تحفظ کے خصوص میں ایک ریالی نکالی گئی جو ظہیرآباد کے مختلف مقامات سے گشت کرتے ہوئے بابائے قوم ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر پہنچی جس میں سابق ریاستی وزیر اے چندر شیکھر انچارج کانگریس پارٹی ظہیرآباد انڈسٹریل مینوفیکچر چیرمین نرملا جگا ریڈی نے شرکت کی ۔ سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس چندرشیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں ڈاکٹر بابائے قوم امبیڈکر نے آئین قانون لکھ کر سماج کے ہر بچھڑے کمزور طبقات کو ان کے حقوق دلایا ، ایسی عظیم شخصیت پر پارلیمنٹ میں امیت شاہ کے ناشائستہ تبصرے شرمناک ہیں۔ڈاکٹر امبیڈکر نے ووٹ کا حق فراہم کیا اور مساوات کو یقینی بنایا ۔ بی جے پی جسے جمہوریت میں یقین نہیں ہے، اسے حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے اور بی جے پی ممبران اسمبلی کے لیے ریاست کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ کانگریس قائدین نے جئے سمدھان کے نعرے بلند کئے اس مواقع پر راملنگاریڈی ، ہنمنت راؤ ، نعیم ، معیز کانگریس قائدین سرینواس ریڈی، مقصود احمد، ظہیر آباد ٹاؤن کے نرسمہلو، خواجہ میاں سابق نائب صدر بلاک صدر ارشد علی، عنایت علی ، اسماء ، طاہرہ بیگم سابق کونسلر بلدیہ مہیلا کانگریس غوث یوسیف بابا یوتھ کانگریس کے ضلع صدر نریش گوڑ ، جعفر جمیل قریشی ویگر موجود تھے۔
سدی پیٹ میں باریک چاول کی تقسیم
سدی پیٹ۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریوینت ریڈی کی جانب سے متعارف کردہ باریک چاول اسکیم کے آغاز کے ضمن میں آج ناصر پورہ، مرشد گڈہ، قادر پورہ، آراکوٹ،و دیگر محلے جات کے راشن شاپس میں شہر سدی پیٹ کے اقلیتی قائدین وحید خان، ارشد حسین، مشتاق منا،وہاب ریاض، عظمت نے باریک چاول تقسیم پروگرام شروع کیا۔