ممبئی : بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور وائی پلس سیکورٹی بھی دی گئی ہے۔ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ممبئی پولیس بھائی جان کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں کرنا چاہتی ہے۔ سلمان خان کو وائی پلس سیکیورٹی دی گئی ہے جس کے بعد ان کیلئے آٹھ سے دس بندوقوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم تعینات کردی گئی ہے جن میں سے کچھ ہر جگہ ان کے ساتھ جائیں گے۔
