ممبئی : ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل کیس کا اصل ملزم شیوکمار گوتم اترپردیش میں بہرائچ سے آج گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گوتم تین حملہ آوروں میں شامل تھے اور وہ نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ شیوکمار کو پناہ دینے اور اسے نیپال فرار ہونے میں مدد کے الزام میں چار افراد انوراگ کشیپ ‘ گیان پرکاش ترپاٹھی ‘ آکاش سریواستو اور اکھیلیندر پرتاپ سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بابا صدیقی کو 12 اکٹوبر کو گولی مار دی گئی تھی ۔ تاحال 20 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔