ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل مقتول این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی نے اجیت پوار کی زیر قیادت این سی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ذیشان صدیقی فی الحال باندرہ ایسٹ حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں اور وہ اس مرتبہ این سی پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی کے رکن شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) نے باندرہ ایسٹ سے ورون دیسائی کو ٹکٹ دیا ہے۔ذیشان کے والد بابا صدیقی این سی پی اجیت پوار گروپ کے ساتھ تھے اور وہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ ذیشان صدیقی کانگریس میں شامل تھے اور اب این سی پی میں شامل ہو گئے۔