ممبئی : بابا صدیق کے قتل کے الزام میں ملوث ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی قائد بابا صدیقی کے قتل کے لیے 25 لاکھ روپے، گاڑی اور ایک فلیٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کی رپورٹس کے مطابق سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیے گئے کْل 18 افراد میں سے 4 نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بابا صدیقی کے قتل کے لیے 25 لاکھ روپے، 1 گاڑی، 1 فلیٹ اور دبئی کے سفر کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک رامپھول چند کنوجیا نے 4 نوجوان ملزمان سے وعدہ کیا اور بتایا کہ اس کیس میں مطلوب ملزم 23 سالہ ذیشان اختر سے جلد مطلوبہ رقم مل جائے گی۔