حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) علاقہ بورا بنڈہ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب سابق ڈپٹی میئر و بورا بنڈہ ڈیویژن کارپوریٹر بابا فصیح الدین کے ٹی آر ایس دفتر کا تخلیہ کرایا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ بابا فصیح الدین اور ان کے دفتر کے مالک کے درمیان کرایہ کے مسئلہ پر تنازعہ چل رہا تھا اور یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔ مقامی عدالت کی جانب سے اس معاملہ میں حکم التواء دینے پر ایس آر نگر پولیس نے مالک مکان کے ہمراہ دفتر کا تخلیہ کرایا۔ب