نظام آباد ۔ محمد عبدالمعیز ضلع پریشد کوآپشن ممبر نظام آباد نے ویمولہ پرشانت ریڈی وزیر عمارت و شوارع و ہائوزنگ سے نمائندگی کرتے ہوئے بابا پور قبرستان میں سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپئے کے فنڈ منظور کراتے ہوئے آج قبرستان بابا پور میں سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا اس موقع پر محمد عبدالمعیز ضلع پریشد کوآپشن ممبر نے ویمولہ پرشانت ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ قبرستان کے اندرون میں سی سی روڈکی تعمیر سے میتوں اور تدفین کیلئے آنے جانے والوں کو سہولت فراہم ہوگی اور موسم بارش میں بھی آسانی سے تدفین کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب قبرستان میں ایک منی واٹر ٹینک تعمیر کیا جائیگا اور پائپ لائن کا جال پورے قبرستان میں بچھایا جائیگا تاکہ ہر جگہ پانی آسانی سے دستیاب ہوسکے۔ اس موقع پر صدر انجمن بابا پور عتیق، حافظ ریاض احمد ، محمد عبدالمصور ، محمد ندیم ، عبدالرقیب ، ذیشان ، فیضان ، محمد ناصر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔