مکہ ۔ پاکستان سوپر لیگ کے اختتام کے فوراً بعد بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ سمیت دیگرکرکٹرز نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شائع کی، جس میں تمام کرکٹرز احرام باندھے کھڑے نظرآرہے ہیں۔ بابراعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے ساتھ عمرہ ادا کیا، عمرے کے سفر پر امام الحق اور بابر اعظم ایک ساتھ جب کہ نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔ دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی احرام باندھے تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ عمرہ ادا کرنے کے بعد خوشی محسوس کررہا ہوں، اس سفر کے لیے مشکور ہوں اور پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں۔