بابری مسجد انہدام کیس :ملزمین کے بیان کی 4 جون سے قلمبندی

   

لکھنؤ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی عدالت 4 جون سے ملزمین کے بیانات قلمبند کرے گی۔ ملزمین میں بی جے پی کے کئی نامی گرامی قائدین جیسے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی ، اوما بھارتی شامل ہیں ۔ خصوصی جج ایس کے یادو نے آج وکلائے صفائی سے کہا کہ ملزمین کو 4 جون سے پیش کرنا شروع کیا جائے۔ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 313 کے تحت یہ قلمبندی کی جائے گی۔