بابری مسجد انہدام کیس : 24 مارچ کو سماعت مقرر

   

لکھنؤ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے معاملے کی سماعت کرنے والے سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے مسجد کے انہدام کے ملزمین سے پوچھ گچھ کے لئے 24 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔جولائی 2019 میں سپریم کورٹ کی سخت ہدایات کے بعد اب سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے معاملے 351 گواہوں کے بیان لئے ہیں۔اس وقت کے سی بی آئی کے اس وقت کے جوائنٹ ڈائرکٹر اور انوسٹی گیٹر ایم نارائنن نے اپنا بیان درج کرایا تھا۔سپریم کورٹ نے 9 مہینوں کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔اگرچہ مسٹر نارائن نے اپنا بیان کافی پہلے درج کرایا تھا پھر بھی مخالف فریق کے وکیل نے اس ضمن میں اپنی جرح جمعہ کو مکمل کرلی تھی۔ قابل ذکر ہے رام جنم بھومی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوو رام جنم بھومی چوکی انچارج کی جانب سے 6 دسمبر 1992 کو درج کرائے گئے کیس کے چیف انوسٹی گیٹرمسٹر نارائن اس ضمن میں سی بی آئی کی جانب سے آخری گواہ تھے ۔