جنگاؤں ۔ بابری مسجد اور دیگر مساجدوں کی تعمیر کے لئے آج بعد نماز ظہر جامع مسجد جنگاوں میں خاص دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدرمسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں 6؍ ڈسمبر یوم سیاہ ہے ۔ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے یہاں پر مسجد کو شہید کیا گیا ۔ تلنگانہ کے سکریٹری کے دو مساجد اور عنبرپیٹ کی یکخانہ مسجد کو بھی شہید کیا گیا مرکزی اور ریاستی حکومت فوری مساجد کو تعمیر کرے اور مساجدوں کو شہید کرنے کا کام بند کر دے۔ اللہ کا گھر مسجد ہونی ہے اس کو کوئی بھی حکومت نقصان پہنچائے تو اس کا جواب اللہ کی طرف سے ہی ملیگا ۔ مولانا شاکر خطیب و امام جامع مسجد جنگاؤں نے بابری مسجد اور دیگر مساجد کی تعمیر کے لئے اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے خاص دعا کی ۔ اس موقع پر سابق رکن بلدیہ محمد اعجاز ‘ ٹی ایس ایم ای ایس اے صدر خواجہ مجہتدالدین ‘ نائب صدر جامع مسجد کمیٹی محمد کلیم ‘ محمد انور شریف ‘ محمد ظہیرالدین ‘ گیسو ‘ مکرم ‘ صدر جمعیۃ الشباب کمیٹی محمد انور ‘ معراج الرحمن ‘ تبریز ‘ محمد شبیر ‘ جمال ‘ محمد اقبال ‘ عبدالمنان کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔