نئی دہلی: پیس پارٹی کے بعد اب پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) نے ایودھیا معاملے میں جمعہ کے روز ایک عرضی داخل کی ۔ پي ایف آئی نے گزشتہ برس نو نومبر کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عرضی گزار نے كيوریٹو عرضی پر کھلی عدالت میں بحث کی مانگ کی ہے ۔
عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت اپنے نو نومبر 2019 کے حکم پر روک لگائے، جس میں اس نے متنازعہ اراضی کا فیصلہ ’رام للا‘ کے حق میں کیا تھا ۔ آپ کو بتادیں کہ دونوں ہی عرضی گزار اس مقدمے میں فریق نہیں تھے ۔
واضح رہے کہ سپریم نے پچھلے دنوں نے کئی نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کی تھی، اس کے بعد ایک عرضی پیس پارٹی کے جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس میں عقیدت کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے۔